MicroEnsure ، JazzCash کے تعاون سے لایا ” JazzCash بیمہ ” اپنے معزز صارفین کے لیے، یہ سادہ اور سستی پروڈکٹ بیمہ پالیسی ہولڈر کی ناگہانی وفات پر اُ ن کے اہلِخانہ اور زیرکفالت افراد کو مالی راحت فراہم کرتی ہے۔”JazzCash بیمہ” صرف 300 روپے سالانہ میں 200،000 روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
درج ذیل گرڈ انشورنس کوریج کی رقم اور سالانہ پریمیم فراہم کرتا ہے:
ایک سال کے لیے چارجز (روپے) |
300 |
جانی نقصان کی صورت میں نقد فائدہ (روپے) |
100,000 |
حادثے کی وجہ سے جانی نقصان کی صورت میں اضافی نقد فائدہ (روپے) |
100,000 |
شرائط و ضوابط
- انشورنس کی مدت اندراج کی تاریخ سے 1 سال تک ہے۔
- اندراج کی عمر کی حد: 18-64 سال
- اخراج: خودکشی، مجرمانہ اور غیر قانونی عمل کی وجہ سے موت، اندراج کے پہلے تیس (30) دنوں میں موت پہلے سے موجود بیماری یا حادثے کی صورت میں
- قتل یا جنگ زدہ علاقوں میں سفر کرنے کی صورت میں حادثاتی موت کا کوئی اضافی فائدہ نہیں دیا جائے گا۔
اہم معلومات
MicroEnsure پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ JazzCash بیمہ کے دفتری معاملات سر انجام دے رہا ہے۔ JazzCash بیمہ EFU لائف ایشورنس لمیٹڈ سےانڈررائٹ ہے، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ اور اُن کی زیر نگرانی ہے۔
موبی لنک مائیکرو فنانس بینک اور JazzCash ، JazzCash بیمہ کے تقسیم کار ہیں اور وہ صارفین کو کلیمز کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
EFU لائف ایشورنس لمیٹڈ JazzCash بیمہ کی انشورنس کمپنی ہے اور کلیمز کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔ EFU لائف ایشورنس کا پتہ ہے:
EFU لائف ہاوس ، پلاٹ نمبر 112، 8 ایسٹ سٹریٹ فیز1 ڈی.ایچ.اے، کراچی -75400
ٹیلی فون رابطہ: 111 338 111-021