انشورنس

(فیملی تحفظ پریمیم (منقطع

تعارف:

پہلی بار JazzCash لایا صارفین اور ان کے خاندان کے لیے “فیملی تحفظ پریمیم” جو کہ ایک جدید ہیلتھ انشورنس کی سہولت ہے جس کے ذریعے

آپ، آپ کے شریک حیات اور بچوں کے لیے صحت کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے مالی ضروریات کو کور کیا جاتا ہے۔ آپ اپنے JazzCash موبائل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے یہ انشورنس پلان فوری طور پر خرید سکتے ہیں۔

اس آسان اور سادہ سروس کے ساتھ، اب صارفین کو وقت طلب دستاویزات کے عمل سے گزرنے، ہیلتھ انشورنس کارڈ رکھنے یا علاج سے پہلے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات:

  • مالی تحفظ: یہ پروڈکٹ صارفین کو ہسپتال میں داخل ہونے کے اخراجات کے مد میں مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
  • smsDOC: یہ پیشہ ور ڈاکٹر زکے ساتھ مفت ٹیلی فونک مشاورت حاصل کرنے کی سروس ہے رجسٹرڈ صارفین 5634 پر اپناطبی سوال ایس ایم ایس کر تے ہیں پھرسوال پر بات کرنے کے لیے ڈاکٹر ایک کاروباری دن کے اندر صارف کو واپس کال کرے گا۔
  • اندراج کا آسان طریقہ: کاغذ کے بغیر اندراج کا عمل میں آپ چند منٹوں میں اندراج کر لیتے ہیں۔ اس اندراج کے لیے کسی بھی قسم کے طبی معائنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
  • خاندان کے لیے کوریج: پروڈکٹ نہ صرف صارف بلکہ اس کے شریک حیات اور بچوں کو بھی کورکرتی ہے۔

پروڈکٹ کی تفصیلات

MicroEnsure پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ اور JazzCash لائے، فیملی تحفظ پریمیم جو صحت سے متعلق خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ دلچسپ نئی پروڈکٹ صارفین کو پینل ہسپتال تلاش کرنے کی پریشانی سے آزاد کرتی ہے یہی نہیں بلکہ وہ اپنی پسند کے ہسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں۔

خصوصیات

  • ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں مالی تحفظ
  • صارف اور اس کے خاندان کے لیے کوریج (شریک حیات اور بچے)
  • اپنی پسند کی کوئی بھی سہولت حاصل کریں صرف پینل ہسپتالوں میں جانے کی کوئی شرط نہیں
  • نقد رقم کے فوائد
  • سادہ اور سمجھنے میں آسان کوریج
  • تیز اور الیکٹرانک کلیمز کی پروسیسنگ
ایک دفعہ (سالانہ) چارجز 4,499
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) 5,000
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) 10,000
بچوں کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) 2,500
بچوں کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) 5,000
  • پالیسی لینے کے بعد 30دن تک رقم قابلِ ادا ہو گی
  • کوریج کی مدت کے دوران ہسپتال میں داخلوں کی تعداد کی کوئی لمٹ نہیں
  • بیمہ شدہ شخص ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 60 دنوں کے لئے ہسپتال میں داخل ہو سکتا ہے

شرائط و ضوابط

  • انشورنس کی مدت اندراج کی تاریخ سے 1 سال تک ہے۔
  • عمر کی حد: صارف اور اس کے شریک حیات کے لیے 18 – 65 سال۔ کوریج 65 ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
  • عمر کی حد: سبسکرائب شدہ صارفین کے بچوں کے لیے 1 – 22 سال۔ کوریج 22ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
  • معاشی طور پر والدین پر منحصر اور اکیلے بچے ہی کوریج لینے کے اہل ہوں گے
  • بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے انتظار کی مدت 15 دن لاگو ہوگی۔ حادثات کی کوریج فوری طور پر شروع ہو جائے گی
  • لگاتار ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں انتظار کی مدت تیس (30) دن لاگو ہوگی

بے دخل ہونے والے عوامل

وہ عوامل جن میں کلیم قابل قبول نہیں ہوتا :

  • حمل اور متعلقہ پیچیدگیاں
  • پہلے سے موجود حالت اور کوئی بیماری، طبی حالت یا چوٹ کا علاج جو پہلے سے موجود حالت کی پیچیدگیاں
  • خودکشی کی کوشش، جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی طور پر خود کو زخمی کرنا
  • منشیات، شراب اور زہر کا استعمال
  • کاسمیٹک اور دانتوں کا علاج

مزید حاصل ہونے والے فوائد

ہیلتھ کیئر کیش بیک

صارف صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کسی بھی قسم کے اخراجات جیسے کہ ڈاکٹر کی مشاورت کی فیس، ادویات، لیب ٹیسٹ وغیرہ کے لیے کیش بیک کی درخواست کر سکتے ہیں۔ کیش بیک کی لمٹ اور رقم جو حاصل کی جا سکتی ہیں درج ذیل ہیں:

فیملی تحفظ پریمیم
  • رقم فی کیش بیک: 250 روپے
  • کوریج کے ایک سال کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ چار (4) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی ہے یعنی ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کیش بیک 1,000 روپے ہے
  • رجسٹریشن کے بعد ہر تین (3) ماہ میں ایک (1) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی ہے
  • رجسٹریشن کے بعدا نتظار کی مدت پندرہ (15) دن ہوگی

ہیلتھ کیئر کیش بیک کی درخواست کرنے کے لیے براہ کرم 8466466-051 پر کال کریں۔ ہمارا نمائندہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ آپ سے ڈاکٹر کے نسخے، رپورٹس اور اخراجات کی رسیدیں فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

اہم معلومات:
MicroEnsure پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کے لیے انتظامی سروسز فراہم کر رہا ہے۔ فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ EFU لائف انشورنس لمیٹڈ کی زیر تحریر ہے، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے رجسٹرڈ اور ان کی ہی زیر نگرانی کام کر رہی ہے EFU لائف انشورنس لمیٹڈ فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کی انشورنس کمپنی ہے اور صارفین کے کلیمز کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔

EFU لائف انشورنس کا پتہ ہے:

ای ایف یو لائف ہاؤس، پلاٹ نمبر 112، 8 ایسٹ اسٹریٹ، فیز I، ڈی ایچ اے، کراچی – 75400۔ ٹیلی فون: 111 338 111۔021

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک اور JazzCash دونوں فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ یہ صارفین کو کلیمز کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

MicroEnsure پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ اور JazzCash لائے، فیملی تحفظ پریمیم جو صحت سے متعلق خطرات سے نمٹنے کے لئے مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ دلچسپ نئی پروڈکٹ صارفین کو پورے سال کے پریمیم کی پیشگی ادائیگی کی پریشانی سے آزاد کرتی ہے۔ اس کے بجائے، وہ ماہانہ پریمیم ادا کر کے وہی مالی تحفظ حاصل کر سکتے ہیں۔

خصوصیات

  • ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں مالی تحفظ
  • صارف اور اس کے خاندان کے لیے کوریج (شریک حیات اور بچے)
  • اپنی پسند کی کوئی بھی سہولت حاصل کریں صرف پینل ہسپتالوں میں جانے کی کوئی شرط نہیں
  • نقد رقم کے فوائد
  • سادہ اور سمجھنے میں آسان کوریج
  • تیز اور الیکٹرانک claims کی پروسیسنگ
ماہانہ چارجز 370
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) 5,000
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) 10,000
بچوں کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) 2,500
بچوں کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) 5,000
  • پالیسی لینے کے بعد 30دن تک رقم قابلِ ادا ہو گی
  • کوریج کی مدت کے دوران ہسپتال میں داخلوں کی تعداد کی کوئی لمٹ نہیں
  • بیمہ شدہ شخص ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 60 دنوں کے لئے ہسپتال میں داخل ہو سکتا ہے

سائن اپ کا آسان طریقہ کار:

شرائط و ضوابط

  • انشورنس کی مدت اندراج کی تاریخ سے 1 ماہ تک ہے۔
  • ہر ماہ کی مقررہ تاریخ پر یا قابل اطلاق رعایتی مدت کے اندر، قابل اطلاق پریمیم خود بخود صارف کے JazzCash موبائل اکاؤنٹ سے حاصل کرلیا جائے گااور اگلے ایک ماہ کے لیے کور رینیو ہو جائے گا۔
  • ہر ماہانہ پریمیم کے رینیول کی وصولی کے لیے 10 دن کی رعایتی مدت درکار ہوگی۔ کور رعایتی مدت کے دوران موثر ہوگا اور کسی بھی claim کی صورت میں، بقایا پریمیم قابل ادائیگی claim کی رقم سے حاصل کر لیا جائے گا
  • عمر کی حد: صارف اور اس کے شریک حیات کے لیے 18 – 65 سال۔ کوریج 65 ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
  • عمر کی حد: سبسکرائب شدہ صارفین کے بچوں کے لیے 1 – 22 سال۔ کوریج 22ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
  • معاشی طور پر والدین پر منحصر اور اکیلے بچے ہی کوریج لینے کے اہل ہوں گے
  • بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے انتظار کی مدت 15 دن لاگو ہوگی۔ حادثات کی کوریج فوری طور پر شروع ہو جائے گی
  • لگاتار ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں انتظار کی مدت تیس (30) دن لاگو ہوگی

بے دخل ہونے والے عوامل

وہ عوامل جن میں claim قابل قبول نہیں ہوتا :

  • حمل اور متعلقہ پیچیدگیاں
  • پہلے سے موجود حالت اور کوئی بیماری، طبی حالت یا چوٹ کا علاج جو پہلے سے موجود حالت کی پیچیدگیاں
  • خودکشی کی کوشش، جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی طور پر خود کو زخمی کرنا
  • منشیات، شراب اور زہر کا استعمال
  • کاسمیٹک اور دانتوں کا علاج

مزید حاصل ہونے والے فوائد

ہیلتھ کیئر کیش بیک

صارف صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کسی بھی قسم کے اخراجات جیسے کہ ڈاکٹر کی مشاورت کی فیس، ادویات، لیب ٹیسٹ وغیرہ کے لیے کیش بیک کی درخواست کر سکتے ہیں۔ کیش بیک کی لمٹ اور رقم جو حاصل کی جا سکتی ہیں درج ذیل ہیں:

فیملی تحفظ پریمیم
  • رقم فی کیش بیک: 250 روپے
  • کوریج کے ایک سال کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ چار (4) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی ہے یعنی ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کیش بیک 1,000 روپے ہے
  • رجسٹریشن کے بعد ہر تین (3) ماہ میں ایک (1) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی ہے
  • رجسٹریشن کے بعدا نتظار کی مدت پندرہ (15) دن ہوگی

ہیلتھ کیئر کیش بیک کی درخواست کرنے کے لیے براہ کرم 8466466-051 پر کال کریں۔ ہمارا نمائندہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ آپ سے ڈاکٹر کے نسخے، رپورٹس اور اخراجات کی رسیدیں فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

اہم معلومات:

MicroEnsureپرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان فیملی تحفظ پریمیم کے لیے انتظامی سروسز فراہم کر رہا ہے۔ فیملی تحفظ پریمیم ایشیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی زیر تحریر ہے، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے رجسٹرڈ اور ان کی ہی زیر نگرانی کام کر رہی ہے ایشیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ فیملی تحفظ پریمیم کی انشورنس کمپنی ہے اور صارفین کے claims کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔

ایشیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کا پتہ ہے:

19-سی اینڈ ڈی، بلاک ایل، گلبرگ III، لاہور، پاکستان

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک اور JazzCash دونوں فیملی تحفظ پریمیم کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ یہ صارفین کو claims کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

کیا صارف کسی بھی ہسپتال جا سکتا ہے؟

جی ہاں، صارف پاکستان میں کسی بھی رجسٹرڈ ہسپتال جا سکتا ہے۔ رجسٹرڈ ہسپتالوں کا مطلب ایک ایسا ادارہ ہے:

  • جو پاکستان کے قوانین کے مطابق طبی علاج فراہم کرنے کے لیے لائسنس یافتہ ہو
  • جس میں تشخیصی اور لیبارٹری ٹیسٹ، طبی تشخیص اور علاج، اور سرجری کے لیے بنیادی سہولیات موجود ہوں
  • جو 24 گھنٹے نرسنگ سروس فراہم کرے جس میں رجسٹرڈ گریجویٹ نرسیں انچارج ان ہاؤس فزیشن کی نگرانی میں کام کرتی ہوں
  • جہاں مناسب دستاویزی طریقہ کار کے تحت طبی علاج فراہم کیا جاتا ہو
  • جو روزانہ کی بنیاد پر ہر مریض کا میڈیکل ریکارڈ رکھیں اور انشورنس کمپنی کو میڈیکل ریکارڈ تک آسان رسائی کی اجازت ہو

صارف کی کوریج کب شروع ہوگی؟

JazzCash سے تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوتے ہی صارف کی ہیلتھ کوریج شروع ہو جائے گی۔ تاہم، بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں، انتظار کی مدت لاگو ہوگی۔ انتظار کی مدت سالانہ پالیسی میں پندرہ (15) دن اور ماہانہ پالیسی میں (5) پانچ دن ہے .
تاہم یہ شرط ہسپتال میں حادثے کی صورت میں داخلے پر لاگو نہیں ہوگی۔

اگر صارف کسی کلینک میں داخل ہو جاتا ہے، تو کیا انہیں کوئی فائدہ ملے گا؟

کلینک میں داخلہ کو ہسپتال میں داخلہ نہیں سمجھا جائے گا۔ لہذا، صارفین ہسپتال میں داخلے کے فوائد حاصل کرنے کلیم نہیں کر سکیں گے۔

JazzCash فیملی تحفظ پریمیم کے چارجز کیا ہیں؟

آپ سبسکرپشن چارجز ادا کرنے کے لیے درج ذیل ادائیگی کے طریقوں میں سے کوئی بھی منتخب کر سکتے ہیں:

  • ایک وقت کے(سالانہ) چارجز: 4,499 روپے
  • ماہانہ چارجز: 370 روپے

اگر آپ ماہانہ چارجز ادا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کے JazzCash موبائل والیٹ سے چارجز کی کٹوتی ہو گی اور آپ کی سبسکرپشن خوبخود رینیو ہوتی جائے گی

smsDOC اور ہیلتھ کیئر کیش بیک کیا ہیں؟

smsDoc اور ہیلتھ کئیر کیش بیک MicroEnsure پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی طرف سے فراہم کردہ ویلیو ایڈڈ سروسز ہیں جوفیملی تحفظ اور فیملی تحفظ پریمیم کے تحت پیش کردہ انشورنس فوائد سے بالکل الگ ہیں۔

smsDoc کے ذریعے، صحت کی دیکھ بھال اور طبی خدمات صرف لائسنس یافتہ ڈاکٹر ہی فراہم کر رہے ہیں۔ لائسنس یافتہ ڈاکٹرز تجویز کردہ طبی خدمات کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور ان کے پیشے پر یہ قابل اطلاق ہے کہ وہ تمام تقاضوں کی تعمیل کریں۔ JazzCash اور MicroEnsure Pakistan (پرائیویٹ) لمیٹڈ smsDoc کے ذریعے کی جانے والی کسی بھی قسم کی میڈیسن پریکٹس نہیں کرتے اور نہ ہی صحت کی دیکھ بھال یا طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ smsDoc کا استعمال کرتے ہوئے، صارف غیر مشروط طور پر اس سروس کی شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتا ہے۔ JazzCash اور MicroEnsure Pakistan (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو smsDoc سروس کے ذریعے فراہم کردہ مشورے کے تحت یا اس کے سلسلے میں ہونے والے کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔

فوائد کے لیے کلیم کیسے کیا جا سکتا ہے؟

کلیم کا عمل بہت آسان ہے۔ اگر کوئی صارف ہسپتال میں داخل ہے تو اسے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:

  • JazzCash ایپ سے کلیم جمع کروائیں یا کلیم ہیلپ لائن نمبر پر ہسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں 466 8466-051 پرمطلع کریں۔ صارف کے ساتھ آنے والا شخص ہیلپ لائن کو بھی مطلع کر سکتا ہے۔
  • صارف کے ہسپتال سے فارغ ہونے پر کلیم ہیلپ لائن کو مطلع کریں۔ ہمارا نمائندہ کلیم کرنے میں صارف کی مدد کرے گا۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدپندرہ (15) دنوں کے اندر مطلع کرنا ضروری ہے۔

ہم صارف سے درخواست کرتے ہیں کہ کلیم کے وقت درج ذیل دستاویزات فراہم کریں:

  • ہسپتال کے علاج کا ریکارڈ جس میں داخلے اور خارج ہونے کی تاریخیں، طبی تشخیص اور علاج شامل ہو
  • صارف کے CNIC کی ایک کاپی
  • ڈاکٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرٹیفکیٹ
  • دستخط کے ساتھ کلیم فارم
  • حادثے، تشدد اور خودکشی کی کوشش کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں پولیس اور میڈیکو کی قانونی رپورٹس
  • حادثے کی صورت میں، علاج کے اخراجات کی رسیدیں اور ڈاکٹر اور ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ نسخے

مکمل دستاویزات موصول ہونے کے بعد کلیم پانچ (5) کاروباری دنوں (جن دنوں میں بینک کھلے ہوں) کے اندر اداکیے جاتے ہیں۔کلیم کی ادائیگی JazzCash موبائل والٹ یا چیک کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کلیم کی ادائیگی کے لیے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدپندرہ (15) دنوں کے اندر دستاویزات جمع کروانا ضروری ہیں

کن عوامل کے تحت کلیم ادا نہیں کیا جائے گا؟

  • حمل اور متعلقہ پیچیدگیاں
  • پہلے سے موجود حالت اور کوئی بیماری، طبی حالت یا چوٹ کا علاج جو پہلے سے موجود حالت کی پیچیدگیاں
  • خودکشی کی کوشش، جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی طور پر خود کو زخمی کرنا
  • منشیات، شراب اور زہر کا استعمال
  • کاسمیٹک اور دانتوں کا علاج

منسوخ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

ماہانہ چارجز ادا کرنے والے صارفین کسی بھی وقت *786*8*3*2# ڈائل کرکے یا اپنے موبائل فون سے 4444 پر کال کرکے اگلے چارجز کی وصولی کو روکنے کے لیے منسوخ کرسکتے ہیں۔ ادا شدہ قسطوں کی واپسی ممکن نہیں ہے۔

جن صارفین نے سالانہ سبسکرپشن چارجز ادا کیے ہیں وہ کسی بھی وقت *786*8*3*2# ڈائل کرکے یا اپنے موبائل فون سے 4444 پر کال کرکے سالانہ پالیسی کو چودہ (14) دنوں کے اندر منسوخ کرسکتے ہیں اس صورت میں چارجز فوری طور پر واپس کردیئے جائیں گے۔ اگر پالیسی 14 دنوں کے بعد منسوخ کی جاتی ہے تو چارجز واپس نہیں کیے جائیں گے۔

JazzCash فیملی تحفظ کے تحت کسٹمر کی کوریج کب ختم ہوگی؟

کوریج نیچے دی گئی کسی بھی صورت میں ختم ہو جائے گی:

  • جب صارف پینسٹھ (65) سال کا ہو جائے
  • جب صارف فیملی تحفظ سبسکرپشن کو رینیوکے لیے چارجز ادا نہیں کرتا
  • جب صارف دھوکہ دہی کا کلیم کرے

اگر کوئی صارف ماہانہ پریمیم کی ادائیگی جاری نہیں رکھتا تو؟

اگر کوئی صارف ماہانہ پریمیم کی ادائیگی روک دیتا ہے تو اس کی کوریج ختم ہو جائے گی اور خود بخود رینیو نہیں ہو گی۔ تاہم درج کیے گئے کسی بھی دعوے پر مصنوعات کی شرائط و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اہم معلومات:

MicroEnsure پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ فیملی تحفظ پریمیم کے لیے انتظامی سروسز فراہم کر رہا ہے۔ فیملی تحفظ پریمیم (سالانہ پلان) EFU لائف ایشورنس لمیٹڈ اور فیملی تحفظ پریمیم (ماہانہ پلان) ایشیا انشورنس کمپنی کےزیرِ تحریر ہے، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں اور ان کی ہی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں انشورنس کمپنی صارفین کے کلیمز کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔

Mobilink Microfinance Bank اور JazzCash دونوں فیملی تحفظ پریمیم کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ یہ صارفین کو کلیمز کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔