MicroEnsure پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور JazzCash لائے، فیملی تحفظ جو صحت سے متعلق خطرات سے نمٹنے
کے لئے مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ دلچسپ نئی پروڈکٹ صارفین کو پینل ہسپتال تلاش کرنے کی پریشانی سے آزاد کرتی ہے یہی
نہیں بلکہ وہ اپنی پسند کے ہسپتال سے علاج کروا سکتے ہیں۔
خصوصیات
ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں مالی تحفظ
صارف اور اس کے خاندان کے لیے کوریج (شریک حیات اور بچے)
اپنی پسند کی کوئی بھی سہولت حاصل کریں صرف پینل ہسپتالوں میں جانے کی کوئی شرط نہیں
نقد رقم کے فوائد
سادہ اور سمجھنے میں آسان کوریج
تیز اور الیکٹرانک کلیم کی پروسیسنگ
ایک دفعہ (سالانہ) چارجز |
1,999 |
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) |
1,000 |
صارف اور اس کے شریک حیات کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) |
2,000 |
بچوں کے لئے ہسپتال کا یومیہ خرچ (روپے) |
500 |
بچوں کے لئے ہسپتال ،آئی سی یو کا یومیہ خرچ (روپے) |
1,000 |
- پالیسی لینے کے بعد 30دن تک رقم قابلِ ادا ہو گی
- کوریج کی مدت کے دوران ہسپتال میں داخلوں کی تعداد کی کوئی لمٹ نہیں
- بیمہ شدہ شخص ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 60 دنوں کے لئے ہسپتال میں داخل ہو سکتا ہے
شرائط و ضوابط
- انشورنس کی مدت اندراج کی تاریخ سے 1 سال تک ہے۔
- عمر کی حد: صارف اور اس کے شریک حیات کے لیے 18 – 65 سال۔ کوریج 65 ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
- عمر کی حد: سبسکرائب شدہ صارفین کے بچوں کے لیے 1 – 22 سال۔ کوریج 22ویں سالگرہ پر ختم ہو جائے گی
- معاشی طور پر والدین پر منحصر اور اکیلے بچے ہی کوریج لینے کے اہل ہوں گے
- بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے انتظار کی مدت 15 دن لاگو ہوگی۔ حادثات کی کوریج فوری طور پر شروع ہو
جائے گی
- لگاتار ہسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں انتظار کی مدت تیس (30) دن لاگو ہوگی
بے دخل ہونے والے عوامل
وہ عوامل جن میں کلیم قابل قبول نہیں ہوتا :
- حمل اور متعلقہ پیچیدگیاں
- پہلے سے موجود حالت اور کوئی بیماری، طبی حالت یا چوٹ کا علاج جو پہلے سے موجود حالت کی پیچیدگیاں
- خودکشی کی کوشش، جان بوجھ کر ہو یا غیر ارادی طور پر خود کو زخمی کرنا
- منشیات، شراب اور زہر کا استعمال
- کاسمیٹک اور دانتوں کا علاج
مزید حاصل ہونے والے فوائد
ہیلتھ کیئر کیش بیک
صارف صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کسی بھی قسم کے اخراجات جیسے کہ ڈاکٹر کی مشاورت کی فیس، ادویات، لیب ٹیسٹ وغیرہ کے لیے کیش
بیک کی درخواست کر سکتے ہیں۔ کیش بیک کی لمٹ اور رقم جو حاصل کی جا سکتی ہیں درج ذیل ہیں:
فیملی تحفظ |
- رقم فی کیش بیک: 200 روپے
- کوریج کے ایک سال کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ دو (2) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی ہے یعنی ایک سال
میں زیادہ سے زیادہ کیش بیک 400 روپے ہے
- ہر کوریج کے پہلے چھ (6) مہینوں اور آخری چھ (6) مہینوں میں ایک (1) کیش بیک کی درخواست کی جا سکتی
ہے۔
- رجسٹریشن کے بعدا نتظار کی مدت پندرہ (15) دن ہوگی
|
ہیلتھ کیئر کیش بیک کی درخواست کرنے کے لیے براہ کرم 8466466-051 پر کال کریں۔ ہمارا نمائندہ آپ کی رہنمائی کرے گا۔ آپ سے
ڈاکٹر کے نسخے، رپورٹس اور اخراجات کی رسیدیں فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
اہم معلومات:
MicroEnsure پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کے لیے انتظامی سروسز فراہم کر رہا ہے۔ فیملی تحفظ
پریمیم اور فیملی تحفظ EFU لائف انشورنس لمیٹڈ کی زیر تحریر ہے، جو کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ذریعے
رجسٹرڈ اور ان کی ہی زیر نگرانی کام کر رہی ہے EFU لائف انشورنس لمیٹڈ فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کی انشورنس کمپنی ہے
اور صارفین کے کلیم کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔
EFU لائف انشورنس کا پتہ ہے:
ای ایف یو لائف ہاؤس، پلاٹ نمبر 112، 8 ایسٹ اسٹریٹ، فیز I، ڈی ایچ اے، کراچی – 75400۔ ٹیلی فون: 111 338 111۔021
موبی لنک مائیکرو فنانس بینک اور JazzCash دونوں فیملی تحفظ پریمیم اور فیملی تحفظ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔ یہ صارفین کو کلیم کی
ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہیں۔