موبائل اکاؤنٹ

JazzCash کی بورڈ

JazzCash Keyboard ایک ایسا خاص فیچرہے جو صارفین کو اپنے روزمرہ کے کام جیسے کہ میسجنگ اور سرچنگ کے ساتھ ساتھ کی بورڈ کے ذریعے JazzCash سہولیات استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو موبائل ایپلیکیشن تک رسائی کی ضرورت نہیں پڑے گی اوروہ اسےاستعمال کرتے ہوئے کچھ معاملات کو آسانی کے ساتھ سر انجام دے سکیں گے۔

خصوصیات

  1. JazzCash صارف کو رقم بھیجیں
  2. بینک کو رقم بھیجیں
  3. پری پیڈ لوڈ
  4. انوائٹ کریں اور کمائیں
  5. رقم کی درخواست کریں
  6. JazzCash موبائل ایپلیکیشن تک رسائی کے لیے تمام JazzCash سروسز کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

JazzCash کی بورڈ کیا ہے؟

JazzCash کی بورڈ صارفین کے موبائل کا ایک ایساان پٹ طریقہ ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں جیسے پیغام رسانی وغیرہ کو انجام دینے کے دوران موبائل ایپلیکیشن کھولے بغیر JazzCash سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

اس کی بورڈ کا مقصد کیا ہے؟

اس کی بورڈ کا مقصد ہمارے صارفین کو JazzCash کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سروس جیسا کہ منی ٹرانسفر کو موبائل ایپلیکیشن تک رسائی کے بغیر اس کو استعمال کرنے میں آسانی فراہم کرنا ہے

میں اپنے موبائل پر کی بورڈ کیسے سیٹ کر سکتا ہوں؟

نیچے دیے گئے 6 آسان مراحل پر عمل کر کے کی بورڈ سیٹ کیا جا سکتا ہے :
1. اپنے JazzCash اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
2. “میرا اکاؤنٹ” پر جائیں
3. JazzCash کی بورڈ منتخب کریں
4. اپنی کی بورڈ کی فہرست سے کی بورڈ کو فعال کریں
5. اپنا ان پٹ کاطریقہ منتخب کرکے کی بورڈ کو منتخب کریں
6. اپنے کنٹیکٹ اور سٹوریج تک رسائی کی اجازت دیں

میں اس کی بورڈ کے ذریعے کس قسم کی ٹرانزیکشنز کر سکتا ہوں؟

JazzCash کی بورڈ آپ کو کچھ عام قسم کی ٹرانزیکشنزکرنے کی اجازت دیتا ہے جیسا کہ

  1. JazzCash صارف کو رقم بھیجیں
  2. بینک کو رقم بھیجیں
  3. پری پیڈ لوڈکریں
  4. انوائیٹ کریں اور کمائیں
  5. رقم کی درخواست کریں

JazzCash موبائل ایپلیکیشن تک رسائی کے لیے تمام JazzCash سروسز کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میں اپنے موبائل پر کی بورڈ کہاں سےاستعمال کرسکتا ہوں؟

صارفین اس کی بورڈ کواپنے موبائل پر جب بھی کی بورڈ استعمال کرنا ہو جیسا کہ میسجنگ ، نوٹس لینا اور ویب پر کچھ سرچ کرنے وغیرہ کے لئے تقریباً ہر جگہ سے استعمال کر سکتے ہیں ۔

کیا اس کی بورڈ کو استعمال کرنے کے لیے مجھے اپنی JazzCash ایپ لاگ اِن کرنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں، کی بورڈ سیٹ اپ کرنے کے لیے صارفین کو آپ کی JazzCash موبائل ایپلیکیشن میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن اس کے بعد آپ JazzCash موبائل ایپلیکیشن تک رسائی کیے بغیر کی بورڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

میں اپنے JazzCash کی بورڈ کے بجائے اپنا ڈیفالٹ کی بورڈ کیسے استعمال کرسکتا ہوں؟

صارفین اپنے کی بورڈ کی قسم کو اپنے موبائل کے ان پٹ طریقہ کار سے باآسانی اپنا ڈیفالٹ کی بورڈ منتخب کرکے تبدیل کر سکتے ہیں

میں JazzCash کی بورڈ کو کیسے غیر فعال کرسکتا ہوں؟

صارفین فون کی سیٹنگز میں جائیں پھرکی بورڈ سیٹنگز سے کی بورڈ آپشن کو ڈس ایبل کر کے آسانی سے JazzCash کی بورڈ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔

کیا میں کی بورڈ پر دکھائے گئے فیچرز کے علاوہ کوئی اور JazzCash فیچر استعمال کر سکتا ہوں؟

صارفین JazzCash کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام JazzCash سروسز کو منتخب کرکے استعمال کرسکتے ہیں جو آپ کو براہ راست JazzCash موبائل ایپلیکیشن پر لے جائیں گی۔

کیا میں اپنے کی بورڈ کو حسب ضرورت ترتیب دے سکتا ہوں؟

صارفین My Account صفحہ سے JazzCash کی بورڈ کو منتخب کر کے JazzCash موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کی بورڈ کو حسبِ ضرورت ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ بورڈ کی زبان تبدیل کر سکتے ہیں، اپنی ترجیحات کے مطابق جیسا کہ اینیمیشنز اور نائٹ موڈ سیٹنگز سیٹ کر سکتے ہیں، ٹیکسٹ کی درستگی کی سیٹنگز میں ترمیم کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ پہلے سے فراہم کردہ تھیمز کی فہرست سے کی بورڈ کی تھیم کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔

ٹرانزیکشنز کرنے کے بعد کیا میں کسی کو رسید بھیج سکتا ہوں؟

ہر ٹرانزیکشن کے بعد، آپ کو ایک ٹرانزیکشن کی رسید موصول ہو گی جسے آپ کی منتخب کردہ درخواست کے ذریعے کسی کے ساتھ بھی شیئر کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک آٹو فلڈ پیغام بھی بھیجا جائے گا جس میں منتقل کی گئی رقم کہ آپ نے کس کورقم بھیجی ہے اس کی تفصیل بھیجی جائے گی۔

کیا میں JazzCash کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے کنٹیکٹس کو ٹرانزیکشن کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہوں؟

کی بورڈ کی سیٹنگ کے دوران، کنٹیکٹ اور سٹوریج تک رسائی کی اجازت دینے سے صارفین اپنے کنٹیکٹس کو ٹرانزیکشن کرنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔